Ghazal Woh hum ko dil main rakhay....!!!

Falak

Falak

Super Star Pakistani
I Love Reading
15
 
Messages
11,348
Reaction score
19,975
Points
1,236
وہ ہم کو دل میں رکھے گا یا دل سے اب نکالے گا
اٹھے گا جب تلک پردہ تجسس مار ڈالے گا​

میں اکثر جانچنے کو یہ بس اپنا حق جتاتا ہوں
کہاں تک بات مانے گا کہاں پر ہم کو ٹالے گا​

کہاں ممکن تعین ہے ، تعلق کا رویوں سے
یقیں ہم پر ہے اس کو زخم سب چپ چاپ کھا لے گا​

محبت کی ڈگر پر جو بھی نکلے سوچ کر نکلے
سفر یہ وہ نہیں ہے جو یہاں منزل بھی پا لے گا​

کبھی سوچا گیا جو تھک کے دل کی وا گزاری کا
سوال اٹھا یہی, مصروفیت کیا اور پالے گا​

چلن اہلِ وفا کا ہے اٹل خاموشیاں ابرک
زمانہ دیکھتا ہے سب، وہ خود قصہ اچھالے گا

@Recently Active Users
 

Back
Top