1. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کو بچھڑے 8 برس بیت گئے

    arfa.jpg

    دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کو بچھڑے 8 برس بیت گئے، ارفع کریم نے 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا۔

    ارفع کریم رندھاوا 2 فروری 1995ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے محض 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے تہلکہ مچا دیا۔ ارفع نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ، صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر اعزازات حاصل کیے۔

    ۔2005ء میں مائیکرو سافٹ کے خالق بل گیٹس نے ارفع کریم کو ذاتی مہمان بنا کر امریکہ آنے کی دعوت دی۔ بل گیٹس نے ارفع کریم سے خصوصی ملاقات کی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کروایا۔ اس کے علاوہ ارفع کریم کو مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن کی سند بھی عطا کی۔

    مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں 2006ء کی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس منعقد کی اور پوری دنیا سے 5 ہزار سے زیادہ مندوبین میں سے پاکستان سے صرف ارفع کریم کو مدعو کیا۔ علاوہ ازیں ارفع کریم نے دبئی کے فلائنگ کلب میں صرف 10 سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا۔

    ارفع کو 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری 2012ء کو خالق حقیقی سے جا ملیں لیکن مائیکرو سافٹ کی تاریخ میں ناقابل فراموش نقوش چھوڑ گئیں۔

    حکومت نے بعد از مرگ لاہور کے ایک ٹاور اور کراچی کا آئی ٹی سینٹر ارفع کریم کے نام سے منسوب کر دیا۔
     
    Falak, Angelaa, Namaal and 2 others like this.
  2. Maria-Noor
    7

    Maria-Noor Well-Known Pakistani I Love Reading

    وہ جو آج ہم نہیں لیکن ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور تاقیامت اسکا نام تابندہ رہے گا
    یاد دھانی کا شکریہ

     
    Angelaa, Namaal and intelligent086 like this.
  3. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    @Maria-Noor
    بیشک
    اللہ تعالٰی اس کے درجات بلند کرے۔۔۔
    آمین یا رب العالمین
     
    Angelaa and Namaal like this.
  4. Maria-Noor
    7

    Maria-Noor Well-Known Pakistani I Love Reading

    ثمہ آمین
    جزاک اللہ
     
    Angelaa and intelligent086 like this.
  5. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    @Maria-Noor
    وَأَنْتُمْ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا
     
    Maria-Noor and Angelaa like this.
  6. Angelaa
    3

    Angelaa Well-Known Pakistani

    Maria-Noor and intelligent086 like this.
  7. Falak
    15

    Falak Super Star Pakistani I Love Reading

    Jazakallah for this beautiful reminder...May Allah grant you the highest muqaam in jannat and grant patience to your family members. You were our pride and will always remain our hearts...
     
    Maria-Noor and intelligent086 like this.
  8. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    @Angelaa
    پسند اور رائے کا شکریہ
     
    Maria-Noor likes this.
  9. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani


    وَأَنْتُمْ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا

    پسند اور رائے کا شکریہ
     
    Maria-Noor likes this.
Loading...