Ghazal Yaad ata hai woh shirt se bhulaya hua shakhs

Falak

Falak

Super Star Pakistani
I Love Reading
15
 
Messages
11,349
Reaction score
19,975
Points
1,236
میں نے ماضی کے دریچوں کو مقفل جو کیا
یاد آتا ہے وہ شدت سے بھلایا ہوا شخص

جانے کیسے نظر آ جاتا ہے اس دنیا کو
ایک مدت سے میرا دل میں چھپایا ہوا شخص

اشک تھے اسکی ہتھیلی پہ وہی رکھ دئيے ہیں
خالی لوٹا نہیں، دہلیز پہ آیا ہوا شخص

کتنے چہرے ہیں پسِ چہرہ یہاں لوگوں کے
کس طرح ڈھونڈ کے لاؤں وہ گنوایا ہوا شخص

ٹوٹتے ٹوٹتے اس خواب کی بس راکھ بچی
دیکھتے دیکھتے اک روز پرایا ہوا شخص

چھین کر لے گئی مجھ سے میری پونجی دنیا
کھو دیا میں نے محبت میں کمایا ہوا شخص

@Recently Active Users
 

Back
Top