Funny Poetry Ye Teri Zulf Ka KunDal To Mujhe Mar Chala By Athar Shah Khan Jaidi

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
یہ تری زلف کا کنڈل تو مجھے مار چلا
جس پہ قانون بھی لاگو ہو وہ ہتھیار چلا

پیٹ ہی پھول گیا اتنے خمیرے کھا کر
تیری حکمت نہ چلی اور ترا بیمار چلا

بیویاں چار ہیں اور پھر بھی حسینوں سے شغف
بھائی تو بیٹھ کے آرام سے گھر بار چلا

اجرت عشق نہیں دیتا نہ دے بھاڑ میں جا
لے ترے دام سے اب تیرا گرفتار چلا

سنسنی خیز اسے اور کوئی شے نہ ملی
میری تصویر سے وہ شام کا اخبار چلا

یہ بھی اچھا ہے کہ صحرا میں بنایا ہے مکاں
اب کرائے پہ یہاں سایۂ دیوار چلا

اک اداکار رکا ہے تو ہوا اتنا ہجوم
مڑ کے دیکھا نہ کسی نے جو قلم کار چلا

چھیڑ محبوب سے لے ڈوبے گی کشتی جیدیؔ
آنکھ سے دیکھ اسے ہاتھ سے پتوار چلا
اطہر شاہ خان جیدی​
 

یہ تری زلف کا کنڈل تو مجھے مار چلا
جس پہ قانون بھی لاگو ہو وہ ہتھیار چلا

پیٹ ہی پھول گیا اتنے خمیرے کھا کر
تیری حکمت نہ چلی اور ترا بیمار چلا

بیویاں چار ہیں اور پھر بھی حسینوں سے شغف
بھائی تو بیٹھ کے آرام سے گھر بار چلا

اجرت عشق نہیں دیتا نہ دے بھاڑ میں جا
لے ترے دام سے اب تیرا گرفتار چلا

سنسنی خیز اسے اور کوئی شے نہ ملی
میری تصویر سے وہ شام کا اخبار چلا

یہ بھی اچھا ہے کہ صحرا میں بنایا ہے مکاں
اب کرائے پہ یہاں سایۂ دیوار چلا

اک اداکار رکا ہے تو ہوا اتنا ہجوم
مڑ کے دیکھا نہ کسی نے جو قلم کار چلا

چھیڑ محبوب سے لے ڈوبے گی کشتی جیدیؔ
آنکھ سے دیکھ اسے ہاتھ سے پتوار چلا
اطہر شاہ خان جیدی​
اللّٰہ درجات بلند کرے بہت اچھے اداکار اور لکھنے والے تھے یہ کلام بھی بہت خوب کہا واہ
 
بیویاں چار ہیں اور پھر بھی حسینوں سے شغف
بھائی تو بیٹھ کے آرام سے گھر بار چلا
😂😂😂
مشورہ اچھا ہے
جیدی کہاں ڈھونڈ لیا 🤔 ایک بار میں اتنی ساری مزاحیہ شاعری
 
😂😂😂
مشورہ اچھا ہے
جیدی کہاں ڈھونڈ لیا 🤔 ایک بار میں اتنی ساری مزاحیہ شاعری
اطہر شاہ خان جیدی کا ٹیگ موجود ہے صرف ایک تھریڈ تھا۔۔۔۔۔
شکریہ
 
Back
Top