Ghazal Ye Visal He K Firaq He Dil -e- Mubtila ko pata rahay by Slaeem Kausar

Asad Rehman

Asad Rehman

Super Star Pakistani
16
 
Messages
13,866
Reaction score
33,100
Points
1,451
یہ وصال ہے کہ فراق ہے دلِ مبتلا کو پتا رہے
جو یہ پھول ہے تو کھلا رہے جو یہ زخم ہے تو ہرا رہے

تیرے انتظار کے سلسلے ہیں میانِ دستک و دَر کہیں
یہی آس ہے تو بندھی رہے یہ چراغ ہے تو جلا رہے


یونہی بھولے بھٹکے جو آ گئے ہیں ادھر تو اتنی ہوا نہ دے
کہ غبارِ کوۓ ملامتاں کوئی واقعہ تو چھپا رہے

کسی چشمِ وعدہ کی لہر ہے بڑا دلگرفتہ یہ شہر ہے
سو ہواۓ محرمِ دوستاں تیرے سلسلوں کا پتا رہے

یہ سراۓ صبح کے ساتھ ہی مجھے چھوڑنی ہے غزالِ شب
تیری چشمِ رمز و کنایہ میں کوئی خواب ہے تو سجا رہے

سلیم کوثر
 

Back
Top