Young people feel loneliness more intensely and more frequently than any other age group

Harry Potter

Harry Potter

Well-Known Pakistani
182
253
191
Young people feel loneliness more intensely and more frequently than any other age group


احساسِ تنہائی کا نتیجہ منشیات، دل کی بیماریوں، دماغی امراض، یادداشت میں کمی اور خودکشی تک کی شکل میں برآمد ہوسکتا ہے۔

دنیا بھر کے 237 ممالک اور علاقہ جات میں 46 ہزار سے زیادہ افراد پر کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اکیلے پن کا احساس نوجوان نسل کو ہمارے سابقہ خیالات کے مقابلے میں کہیں زیادہ اور شدید طور پر متاثر کر رہا ہے۔ یونیورسٹی آف ایکسیٹر، برطانیہ کے نفسیاتی ماہرین کی قیادت میں کئے گئے اس سروے میں حصہ لینے والے افراد کی عمریں 16 سال سے 99 سال کے درمیان تھیں۔

واضح رہے کہ چند سال پہلے بالکل یہی سروے صرف برطانوی شہریوں پر کیا گیا تھا جس میں کم و بیش یہی نتائج حاصل ہوئے تھے۔ تاہم نئے مطالعے میں دنیا بھر سے لوگوں نے حصہ لیا۔ اس طرح یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا عالمی سروے بھی ہے۔

سروے کے نتائج سے جہاں یہ معلوم ہوا کہ دنیا بھر کی نوجوان نسل ہماری سابقہ معلومات کے مقابلے میں کہیں زیادہ احساسِ تنہائی کا شکار ہے، وہیں یہ بھی پتا چلا کہ جن ممالک میں نئی نسل جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اپنے والدین اور گھر بار سے الگ ہو کر آزاد زندگی گزارنے لگتی ہے، ان ملکوں کے نوجوانوں میں احساسِ تنہائی بھی زیادہ دیکھا گیا۔
توجہ طلب بات یہ ہے کہ جن معاشروں میں مل جُل کر رہنے کا رجحان زیادہ ہے، وہاں کے بزرگوں میں بھی تنہائی کا احساس خاصا کم مشاہدے میں آیا۔ ایک اور حیرت انگیز انکشاف یہ ہوا کہ نوجوان لڑکیوں کی نسبت نوجوان لڑکوں میں تنہائی کا احساس زیادہ ہوتا ہے، البتہ وہ آسانی سے اس کا اقرار نہیں کرتے۔

نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے احساسِ تنہائی کی ایک اور بڑی وجہ ’’سوشل میڈیا‘‘ کو بھی قرار دیا گیا ہے اور مشورہ دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کو سماجی تعلقات میں اضافی چیز سمجھا جائے نہ کہ سماجی تعلقات کا متبادل۔

یاد رہے کہ انسانی جسم اور دماغ پر احساسِ تنہائی کے مختلف اثرات پڑتے ہیں جو سماج دشمن اور جرائم پیشہ رویّوں سے لے کر منشیات کے استعمال، دل کی بیماریوں، فالج، دماغی امراض، یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں کمی، مستقل اور شدید اعصابی تناؤ، قوتِ فیصلہ میں کمی، ڈپریشن اور خودکشی تک محیط ہوسکتے ہیں۔​
 

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
7,232
13,439
981
@Harry Potter,
مفید تحقیقات شیئر کرنے کا شکریہ
 

Create an account or login to comment

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

Similar threads

Princess
Replies
5
Views
111
Aay1K0
Aay1K0
Saad Sheikh
    • Like
  • Saad Sheikh
  • 47
  • 613
3 4 5
Replies
47
Views
613
intelligent086
intelligent086
Veer
Replies
10
Views
508
sahrish khan
sahrish khan
Top
AdBlock Detected
Your browser is blocking advertisements. We're strongly asking to disable ad blocker while you're browsing in Pakistan.web.pk. You may not be aware but any visitor supports our site by just viewing and visiting ads.

آپ کے ویب براؤزر میں ایڈ بلاکر انسٹال ہے، مہربانی کرکے اسے پاکستان ویب پر ڈس ایبل رکھیں ۔ شاید آپ کو معلوم نہ ہو مگر سپانسر اشتہارات کو دیکھ کر ہی آپ پاکستان ویب کو سپورٹ کرتے ہیں۔ سپانسر اشتہارات سے ویب سائٹ کے اخراجات ادا کرنے میں تھوڑی سی ہی سہی مگر مدد ملتی ہے، اس لئے ابھی اپنے براؤزر کی آپشنز میں جاکر ایڈ بلاکر بند کر دیں، شکریہ

I've Disabled AdBlock    No Thanks