Ghazal Zameen pe insan khuda bana tha waba se pehley by Anbreen Haseeb Anbar

Maria-Noor

Maria-Noor

New Member
I Love Reading
Invalid Email
11
 
Messages
6,575
Reaction score
11,924
Points
731
زمیں پہ انساں خدا بنا تھا، وبا سے پہلے
وہ خود کو سب کچھ سمجھ رہا تھا، وبا سے پہلے

پلک جھپکتے ہی سارا منظر بدل گیا ہے
یہاں تو میلہ لگا ہوا تھا، وبا سے پہلے

تم آج ہاتھوں سے دوریاں ناپتے ہو سوچو
دلوں میں کس درجہ فاصلہ تھا، وبا سے پہلے

عجیب سی دوڑ میں سب ایسے لگے ہوئے تھے
مکاں، مکینوں کو ڈھونڈتا تھا، وبا سے پہلے

ہم آج خلوت میں اس زمانے کو رو رہے ہیں
وہ جس سے سب کو بہت گلہ تھا، وبا سے پہلے

نجانے کیوں آ گیا دعا میں مری وہ بچہ
سڑک پہ جو پھول بیچتا تھا، وبا سے پہلے

دعا کو اٹھے ہیں ہاتھ عنبر تو دھیان آیا
یہ آسماں سرخ ہو چکا تھا، وبا سے پہلے

(عنبریں حسیب عنبر)
@Bareera Rasheed
 

bht khoob
زمیں پہ انساں خدا بنا تھا، وبا سے پہلے
وہ خود کو سب کچھ سمجھ رہا تھا، وبا سے پہلے

پلک جھپکتے ہی سارا منظر بدل گیا ہے
یہاں تو میلہ لگا ہوا تھا، وبا سے پہلے

تم آج ہاتھوں سے دوریاں ناپتے ہو سوچو
دلوں میں کس درجہ فاصلہ تھا، وبا سے پہلے

عجیب سی دوڑ میں سب ایسے لگے ہوئے تھے
مکاں، مکینوں کو ڈھونڈتا تھا، وبا سے پہلے

ہم آج خلوت میں اس زمانے کو رو رہے ہیں
وہ جس سے سب کو بہت گلہ تھا، وبا سے پہلے

نجانے کیوں آ گیا دعا میں مری وہ بچہ
سڑک پہ جو پھول بیچتا تھا، وبا سے پہلے

دعا کو اٹھے ہیں ہاتھ عنبر تو دھیان آیا
یہ آسماں سرخ ہو چکا تھا، وبا سے پہلے

(عنبریں حسیب عنبر)
@Bareera Rasheed
 
@Maria-Noor,
اللہ بچائے دوبارہ خطرات پیدا ہو رہے ہیں
 
Back
Top