Ashaar Zinda rehne ki tamanna ho, to ho jate hain

:(
یہ جو سرگشتہ سے پھرتے ہیں کتابوں والے
ان سے مت مل کہ انہیں روگ ہیں خوابوں والے
:(

اب مہ و سال کی مہلت نہیں ملنے والی
آ چکے اب تو شب و روز عذابوں والے
:(

اب تو سب دشنہ و خنجر کی زباں بولتے ہیں
اب کہاں لوگ محبت کے نصابوں والے
:(

جو دلوں پر ہی کبھی نقب زنی کرتے تھے
اب گھروں تک چلے آئے وہ نقابوں والے
:(

زندہ رہنے کی تمنا ہو تو ہو جاتے ہیں
فاختاؤں کے بھی کردار عقابوں والے
:)
نہ مرے زخم کِھلے ہیں نہ ترا رنگِ حنا
اب کے موسم ہی نہیں آئے گلابوں والے
:(

یوں تو لگتا ہے کہ قسمت کا سکندر ہے فراز
مگر انداز ہیں سب خانہ خرابوں والے

:(
خوش آمدید
صحت یابی کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں
@intelligent086
ٹھاہ ٹھک حاضر ہے
 

خوش آمدید
صحت یابی کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں
@intelligent086
ٹھاہ ٹھک حاضر ہے
مادام۔۔۔سپاس گزار ہیں۔۔۔
تھنکیو اینڈ جزاک اللہ۔۔۔
بس دیکھ لیجیئے ادھر آپ نے نام لیا ادھر ہم حاضر ہو گئے۔۔۔
آپ سنائیں ۔۔۔۔ہمارے بعد کیا کیا ؛)۔
 
۔۔۔
تھنکیو اینڈ جزاک اللہ۔۔۔
بس دیکھ لیجیئے ادھر آپ نے نام لیا ادھر ہم حاضر ہو گئے۔۔۔
آپ سنائیں ۔۔۔۔ہمارے بعد کیا کیا ؛)۔
@Angelaa
میں تو روزانہ نام لیتی تھی لیکن آواز پہنچ نہیں پائی، آپ کے بعد بس آپ کی کمی کے ساتھ یاد کیا
 
میں تو روزانہ نام لیتی تھی لیکن آواز پہنچ نہیں پائی، آپ کے بعد بس آپ کی کمی کے ساتھ یاد کیا
Bus phir hmarey kano ka masla ho giya ho ga jo awaaz puhanch nai paayi :laugh:
Awwwwwwww hmain yaad kiya? kesey?:p:laugh:جیسے پروین شاکر یاد کرتی ہیں
کوشش کے باوجود بھی تُو بھولتا نہیں
تیرے بغیر کیا کروں کچھ سُوجھتا نہیں

ہوتی ہے صبح شام مگر اِس کے باوجود
ہے چاند تیری یاد کا جو ڈوبتا نہیں:rofl::hilarious:
 
یہ تو آ.... پیا ہو گیا پیا بولے تو
چھڈو بھیا خوش رہیں جو مرضی لکھتے رہیں
ہائے اوئے۔۔ہمیں بڑا زبردست قسم کا صوفیانہ کلام یاد آ گیا حضور۔۔۔۔:hilarious:۔

آ پیا ان نینن میں میں پلک ڈھانپ توہے لوں
نہ میں دیکھوں غیر کو نہ میں توہے دیکھن دوں
کاجر ڈالوں کنکرا سرما دیا نہ جائے
جن نینن میں پیا بسے بھلا دوجا کون سمایے
نیل گگن سے بھی پرے سیاں جی کا گاؤں
اب قسمت ک ہاتھ ہے اس بندھن کی لاج
میں نے تو من لکھ دیا سانوریا کے نام
جانے کونسے بھیس میں مل جائےسانوریا
جھک جھک سنسار میں سب کو کروں سلام
سانسوں کی مالا پے سمرو میں پی کا نام
اپنے من کی میں جانو اور پی کے من کی رام
پرہتم کا کچه دوش نہیں ہے وہ تو ہے نردوش
اپنے آپ سے باتیں کر کے ہو گئی میں بدنام
پریم کے رنگ میں ایسی ڈوبی بن گیا ایک ہی روپ
پریم کی مالا جپتے جپتے آپ بنی میں شام


آہو نا۔۔۔خوش رہیں۔۔اپن کا کیا جاتا:p۔
 
Back
Top