Zindagi ki tareef...!!!

Masoom Dil

Masoom Dil

Popular Pakistani
Staff member
9
 
Messages
3,190
Reaction score
8,708
Points
456
Meaning of life

*زندگی کی تعریف*

زندگی کی سب سے بہترین تعریف یہ ہے کہ زندگی کا جواز مل جائے۔جس دن جوازِ ہستی مل جائے، زندگی اسی دن شروع ہوجاتی ہے۔ زندگی اس دن کا نام ہے جس دن یہ احساس آئے کہ یہ زندگی ہے۔ اس سے پہلے زندگی نہیں تھی، دن تھے جو گزارے جاتے تھے۔ جس دن احسا س آجائے تو سمجھ جائیے کہ آپ کو جوازِ ہستی مل گیا۔

جب جوازِ ہستی مل جاتا ہے تو انسان بامقصد چیزوں کے قریب جانے لگتا ہے اوراسے اپنی منزل سامنے نظر آنے لگتی ہے۔آج سے اپنا سب سے اچھا کام تلاش کیجیے اور اللہ تعالیٰ سے دعاکیجیے کہ مالک، میرے سب سے اچھے کام کو اپنی راہ میں لگا۔ میرا بولنا، میرا سننا، میرا لکھنا، میرا پڑھنا، میری توانائی، میرا مال، میرے تمام تر وسائل میرے مقصد حیات پر لگ جائیں۔ یہ بھی شعور ہے کہ اپنے ساتھ جڑی ہوئی زندگیوں کی قدر کرنے لگیں۔انھیں شعور دینے لگیں۔ فہم دینے لگیں۔

اس سے بڑا مقصد اور کوئی نہیں ہوسکتا کہ اللہ کا بندہ نقصان دہ نہ رہے، بلکہ فائدہ مند ہوجائے۔ اگر آدمی نے دوسروں کو نقصان پہنچانا بند کردیا اور فائدہ پہنچانا شروع کردیا تو سمجھئے کہ وہ مقصد حیات کی طرف چل پڑا ہے۔ یہ سب سے نمایاں علامت ہے۔ پھر وہ اگر سائنسداں ہے تو وہ کوئی دریافت کرے گا، استاد ہے تو نسلیں سنوارے گا، قلم کار ہے تو لوگوں کیلئے ہدایت لکھے گا۔ پھر ہر فن کا ماہر اپنے فن کے ذریعے معاشرے کی اصلا ح کا کام کرے گا۔​
 
ماشاءاللہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
 
Back
Top