Nazm Ziyarat By Abdal Ahad saz

Asad Rehman

Asad Rehman

Super Star Pakistani
16
 
Messages
13,866
Reaction score
33,100
Points
1,451
زیارت

‏بہت سے لوگ مجھ میں مر چکے ہیں۔۔۔۔
‏کسی کی موت کو واقع ہوئے بارہ برس بیتے
‏کچھ ایسے ہیں کہ تیس اک سال ہونے آئے ہیں اب جن کی رحلت کو
‏ادھر کچھ سانحے تازہ بھی ہیں ہفتوں مہینوں کے
‏کسی کی حادثاتی موت اچانک بے ضمیری کا نتیجہ تھی

بہت سے دب گئے ملبے میں دیوار انا کے آپ ہی اپنی
‏مرے کچھ رابطوں کی خشک سالی میں
‏کچھ ایسے بھی کہ جن کو زندہ رکھنا چاہا میں نے اپنی پلکوں پر
‏مگر خود کو جنہوں نے میری نظروں سے گرا کر خود کشی کر لی
‏بچا پایا نہ میں کتنوں کو ساری کوششوں پر بھی

رہے بیمار مدت تک مرے باطن کے بستر پر
‏بالآخر فوت ہو بیٹھے
‏گھروں میں دفتروں میں محفلوں میں راستوں پر
‏کتنے قبرستان قائم ہیں
‏میں جن سے روز ہی ہو کر گزرتا ہوں
‏زیارت چلتے پھرتے مقبروں کی روز کرتا ہوں.

‏عبد الا حد ساز

@Recently Active Users
 
کچھ ایسے بھی کہ جن کو زندہ رکھنا چاہا میں نے اپنی پلکوں پر
‏مگر خود کو جنہوں نے میری نظروں سے گرا کر خود کشی کر لی
‏بچا پایا نہ میں کتنوں کو ساری کوششوں پر بھی
Just amazing
 

Back
Top