پڑے مشکل اگر کوئی تو ہنس کر ٹال دیتا ہوں
میں اپنی مشکلوں کو مشکلوں میں ڈال دیتا ہوں
(سید فراست بخاری)
30 دسمبر 2023 تک لاہور کی تقریباً سبھی ادبی تقاریب میں گلے میں کیمرہ لٹکائے، کاندھے پر ایک بیگ اٹھائے اور جیب میں قلم سجائے پختہ عمر کے مگر چاک و چوبند اور متحرک بزرگ شخص دیکھنے کو ملتے تھے، ادب کی دنیا جسے سید فراست بخاری کے نام سے جانتی ہے۔
سید فراست بخاری صاحب نے اپنے گلے میں لٹکے کیمرے سے ناجانے کتنی ہی ان گنت تقاریب کو بغیر کسی کی لالچ کے عکس بند کیا اور کتنے ہی نایاب، سنہرے اور خوشگوار لمحات کو اپنے پاس محفوظ کرتے رہے اور پھر اسے سوشل و پرنٹ میڈیا پر نشر کر کے اور کروا کر ادب کی بے لوث خدمت کرتے رہے۔
بھولے بھالے چہرے اور شفیق لہجے کے مالک سید فراست بخاری صاحب کے بیگ میں تقاریب کی عکس بندی کے تصویری البمز کے علاوہ سنہری تاروں اور...