Super moon in Pakistan Today 20 Feb 2019

Veer

Veer

Famous Pakistani
Staff member
27
 
Messages
35,541
Reaction score
45,337
Points
3,711
Super moon will be appearing today Feb 20th, 2019 when Earth will be more closer to moon than it has been in normal time.

supermoon-in-pakistan.jpeg


پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں سپرمون دکھائی دے رہا ہے جو کہ زمین سے غیر معمولی طور پر قریب ہے۔

’سپرمون‘ چودھویں کے اس مکمل چاند کو کہتے ہیں جب چاند اور زمین کی باہمی قربت کی وجہ سے وہ بڑا اور روشن دکھائی دے۔ آج رات چاند زمین سے صرف 3 لاکھ 56 ہزار 846 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ورنہ عام حالات میں یہ فاصلہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس بات کا اندازہ اس امر لگایا جاسکتا ہے کہ اس سال 14 ستمبر کو چاند زمین سے بعید ترین فاصلے پر ہوگا یعنی 4لاکھ 6 ہزار 248 کلومیٹر دور ہوگا۔

ناسا کے مطابق چاند زمین کے گرد مکمل گول دائرے کی بجائے انڈے کی طرح بیضوی مدار میں گردش کرتا ہے اور زمین سے کبھی دور اور کبھی قریب ہوتا جاتا ہے۔ ناسا کے اندازے کے مطابق پاکستان وقت کے مطابق 8 بج کر 55 منٹ پر چاند زمین سے قریب ترین ہوگا اور یوں خاصا بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔

اگرچہ اگلے ماہ کی 20 تاریخ کو بھی سپرمون ہوگا لیکن اس کا زمین سے فاصلہ لگ بھگ 3 لاکھ 60 ہزار 772 کلومیٹر ہوگا۔ اسی لیے آج کا لمحہ غنیمت ہے اور قدرت کے اس حسین نظارے کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات محمد ریاض کے مطابق سپر مون اس وقت ہوتا ہے جس دوران چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر آجاتا ہے،اس وقت چاند کا قدرتی حجم فاصلہ سمٹنے کی وجہ سے کئی گنا بڑا دکھائی دینے لگتا ہے تاہم چند روز بعد یہ فاصلہ بڑھنا شروع ہوجاتا ہے اور چاند اپنی اصل شکل میں دکھائی دیتا ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ کراچی عبدالرشید کے مطابق ملک کے جو علاقے ابرآلود موسم اور بادلوں کی لپیٹ میں رہے وہاں تو سپر مون کا واضح نظارہ کرنے میں دقت کا سامنا رہا تاہم جن شہروں میں مطلع صاف تھا وہاں پر سپر مون کا بخوبی نظارہ کیا گیا۔

عبدالرشید کے مطابق یہ سال کا دوسرا سپر مون تھا اس سے قبل سال کے پہلے سپرمون کا نظارہ 21 جنوری 2019ء کو کیا گیا جبکہ اگلا سپر مون مارچ کے مہینے میں متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے 90 فیصد قریب آجائے اس وقت چاند اپنے حجم سے 14 فیصد بڑا جبکہ 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔
 

Back
Top