Masoom Dil
Popular Pakistani
Staff member
9
- Messages
- 3,190
- Reaction score
- 8,708
- Points
- 456
سب وسیلے مسترد، سارے سہارے مسترد
اک مدینہ کے سوا سارے کے سارے مسترد
ان سے نسبت ہوگئی تو غیر کے احسان کیوں
یہ سہارے ، وہ سہارے، سب سہارے مسترد
نقش ہے لوحِ بصارت پر مدینہ کا جمال
آنکھ کرتی جا رہی ہے سب نظارے مسترد
طلعت ِ خاک ِ مدینہ ہے مری آنکھوں کا نور
دیپ، جگنو، چاند، سورج اور ستارے مسترد
رحمت ِ سرکار کی تمثیل ممکن ہی کہاں
ساری تشبیہیں معطل ، استعارے مسترد
حشر میں تھی رحمتہ للعالمینی ﷺ اوج پر
ورنہ ہوتے جا رہے تھے گوشوارے مسترد
ابو الحسن خاور